فیصل آباد(اشفاق مغل)سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی ضیاءنے پولیس لائن کمپلیکس میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کےساتھ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان، ایس پی لائلپور ٹاون ارتضیٰ کمیل بھی موجود تھے۔
سٹی پولیس آفیسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد پولیس نے شب و روز محنت اور کوششوں سے بنک ڈکیتی ،روڈ رابری اورسٹریٹ کرائم میں ملوث4ملزمان کو گرفتار کیااوردو ران انٹیروگیشن 29لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمدکیا، اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر نے کہا ملزمان تھانہ سول لائن اور تھانہ سرگودھا روڑ بینک ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر محمد رضوان کی سپروائزری میں مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ،ایس پی لائلپور ٹاون ارتضی کمیل کودیا گیا، ایس پی لائلپور ٹاون کی سربراہی میں تشکیل شدہ ٹیم طارق امیر si/sho سول لائن ،رضوان شوکت si/sho جھنگ بازار،عتیق IP/sho کوتوالی ،راشد محمود انچارج cia لائل پور ٹاون معہ دیگر افسران نے CCTV کیمرہ جات ،جیوفینسنگ ،CRO, فیس میچنگ اور تمام ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 3کس ملزمان اور 1کس سہولت کار جو کہ ملزمان کو اسلحہ فراہم کرتا تھا کو بھی گرفتار کر لیا۔
ملزمان بینک ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان میں گینگ کا سرغنہ مرکزی ملزم شاہ زمان جو کہ قبل ازیں روال کا مقدمہ نمبر 212/18 بجرم 397/395337A1ppcتھانہ صادق آباد میں بھی ملوث تھا،س حوالے سے سی پی او نے مزید کہا پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مو¿ثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ اورسرکل کی سطح پر مانیٹرنگ اورکرائم کنٹرول کے لیے دیگر اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔
بینک ڈکیتی ، مختلف وارداتوں میں ملوث4ملزم گرفتار،29لاکھ برآمد


















