سٹیج ڈرامے کی بہتری کےلئے کوئی عملی اقدامات اٹھانے کو تیار نہیں: گوشی خان
لاہور (مشرق نیوز) سینئر اداکار گوشی خان نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے بہت ساری آوازیں اٹھتی ہیں مگر حقیقت میں اسکی بہتری کیلئے کوئی عملی اقدامات اٹھانے کو تیار نہیں، جب تک سٹیج ڈرامے سے مخلص لوگ آگے نہیں آئیں گے اس وقت تک سٹیج ڈرامے میں بہتری خواب ہی رہیگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں طویل عرصے سے اس جدوجہد میں مصروف ہوں کہ کسی طرح سٹیج ڈرامہ اپنی اصل شکل میں واپس آجائے ۔ اگر مجھے تسلسل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو میں شرطیہ کہتا ہوں کہ ایک سال میں سٹیج ڈرامے سے بیہودہ رقص اور جملے بازی کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اور دوبارہ سے فیملیاں سٹیج ڈرامہ دیکھنے کو ترجیح دیں گی ۔ اس میں الحمرا آرٹ کونسل کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ،وہاں فیملی ڈرامے پیش کئے جائیں یقینی طو رپر باقی سٹیج ڈرامے بھی اسکی تقلید کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔



















