فیس بک پر دوستی، فحش ویڈیوز بناکر شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم

لاہور (رپورٹ: مرزا ندیم بیگ) صوبائی دارلحکومت اور اس کے گردونواح میں شریف اور سادہ لوح لوگوں کو انعامات اور لالچ سمیت مختلف سبز باغ دکھا کر لوٹنے کا سلسلہ تو سب کے علم میں آنے کے بعد تھوڑ ا کم ہو گیا، اب اسکے بعد ایک اور کارروائی مختلف گروپس نے شروع کر رکھی ہے، لیڈیز جو ان کی ساتھی ہیں ان کے ذریعے فیس بک پر دوستی کرنے کے بعد فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر رہے ہیں اس طرح انکا ساتھی خود کو ایف آئی اے کایا پولیس کا افسر بتا کر فون کرتا ہے اور معاملہ رفع دفع کروانے کیلئے بھاری رقم کا تقاضا کیا جاتا ہے جو غریب ان کے چنگل میں پھنسنے والا رقم کا بندوبست نہیں کر پاتا اسے مقدمات اور ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،اس حوالے سے ملتان روڈ کے ایک رہائشی نوید نے بتایا کہ اس کے ساتھ فیس بک پر ایک لڑکی نے دوستی کی آفر کی جس کا آئی ڈی جیا خان کے نام سے بنا ہو ا تھا اس نے مخلص دوستی کے دعوے کر کے اپنے بارے میں بتایا کہ پڑھی لکھی اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور نوکری کرتی ہے اپنا اعتماد بحال کرنے کے بعد ایک روز اس نے کہا کہ جب واش روم میں جائیں تو میرے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرنی ہے، نہانے گیا تھا اس نے ویڈیو کال کی اور کہا رومانس کرتے ہیں، اسکے بعد اگلے روز 03050768183 سے کال آئی جس نے اپنا تعارف کروایا کہ وہ ایف آئی اے کا افسر رضوی بات کر رہا ہے ملتان میں ایک لڑکی جیا خان کا قتل ہو گیا ہے اس کے موبائل سے جن کے ساتھ اسکے رابطے تھے وہ سب نمبر حاصل کر لئے گئے ہیں آپ دونوں کی ایک فحش ویڈیو بھی ملی ہے اسی رات اس نے آپ کو ویڈیو کال کی تھی اس پر بنائی گئی ہے ،معاملہ کافی خراب ہو چکا ہے تمہارے خلاف مقدمات بھی درج ہونگے، اسکے علاوہ ویڈیو خاندان والوں کے نمبرز پر جو کہ حاصل کر لئے گئے ہیں ان پر اور دیگر جگہ وائرل ہو جائےگی تو تمہاری عزت خاک میں مل جائے گی اس لئے اپنی جان چھڑوانی ہے تو 750000 ہزار کی رقم جیز کیش کر دو اس کا کہنا تھا کہ ویسے تو پانچ لاکھ سے کم نہیں بنتے ساتھ دوسرے افسران بھی شامل ہیں جن کو خاموش کروانا ہے ،ڈرانے دھمکانے کے بعد ٹائم دیا کہ اس وقت تک پیسے بھجوا دو تمھاری ویڈیو بھی ڈیلیٹ کروا دیتا ہوں اس کے بعد اس نے ایک اور نمبر 03436849361 کال کر دو نمبر سینڈ کئے ایک 03039279308 جس کا نام حسین بخش اور دوسرا نمبر جو سینڈ کیا وہ تھا 03039278581 ان دونوں نمبرز پر اس نے کہا کہ پیسے جیز کیش کر دو ایک پر پچاس ہزار دوسرے پر پچیس ہزار کر دینا وگرنہ رپورٹ بھی ہو جائے گی اور فیملیز کو ویڈیو بھی سینڈ کر دونگا ،اس نے روزنامہ مشرق کی وساطت سے اعلیٰ حکام سے التجا کی ہے کہ ایسے جتنے بھی گروپ جو فیس بک پر ایکٹو ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے ان کا ریکارڈ اکٹھا کیا جائے تاکہ کوئی بھی شخص ان کے جال میں پھنس کر خودکشی یا کچھ اور کرنے پر مجبور نہ ہو جائے۔