میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہباز،مریم نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وسینئر رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ن لیگ میں شامل ہوں، میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہباز،مریم نواز نہیں،بتا دیا موجودہ حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاسیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی بات ہے،ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکیں، عدم اعتماد کے بعد حکومت نہیں بنانی چاہیے تھی،ٹرتھ کمیشن کا قائل ہوں اگر کبھی بنا تو سب سے پہلے خود پیش ہوں گا،اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑےگا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا پارٹی کی ذمہ داری تھی نوازشریف سے نا انصافی درست کرتی۔