حملوں کاخوف،اسرائیلی شہری ملک سے بھاگنے لگے

تل ابیب(مشرق نیوز)حملوں کاخوف،اسرائیلی شہری ملک سے بھاگنے لگے،ائیر پورٹ پر طویل قطاریں لگ گئیں۔

تل ابیب ائیرپورٹ پرپروازیں منسوخ ہونے کے باوجود اسرائیلی شہریوں کارش ہے،پروازوں کی منسوخی کے اعلان کے باوجود مسافر ملک سے فرار کیلئے ائیرپورٹ پہنچ رہے ہیں،دوسری جانب حماس کی جانب سے حملوں کے بعد امریکہ ،پورپ سمیت دنیا بھر کی ائیر لائنز نے اسرائیل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ۔