اسلام آباد(بیورورپورٹ)دہشتگردی و مجرمانہ کارروائیوں میں افغان سمز استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے افغانستان کے موبائل ٹاورز کی پاکستان کے کچھ سرحدی علاقوں تک رسائی ہے۔
حساس اداروں نے سرحدی علاقوں میں افغان سمز کا استعمال روکنے کی سفارش کردی،رپورٹ کے مطابق غیررجسٹرڈ افغان سمیں پاک افغان سرحدی علاقوں میں با آسانی دستیاب ہیں، دہشتگرد غیر ارادی کوریج کو اپنے فائدے کےلئے استعمال کرتے ہیں،مجرم نگرانی و شناخت چھپانے کیلئے بھی افغان سمز استعمال کرتے ہیں۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے سرحدی علاقوں میں افغان سمز کا استعمال روکنے کےلئے سرحدی علاقوں میں مقامی موبائل سروسز کا مضبوط انفراسٹرکچر لگایا جائے۔
دہشتگردی ومجرمانہ کارروائیوں میں افغان سمز کا استعمال
















