اسلام آباد (بیورورپورٹ) آشوب چشم کے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن میں داخلے پر پابندی ،الیکشن کمیشن نے سرکلر جاری کر دیا۔
سرکلر میں کہا گیاآشوب چشم سے متاثرہ ملازمین مکمل صحت یاب ہونے تک دفتر نہ آئیں،متاثرہ افسر و ملازمین صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی کا سرٹیفکیٹ دینے کے پابند ہوں گے، متاثرہ شخص بغیر صحت یابی سرٹیفکیٹ کے الیکشن کمیشن میں نہیں آ سکے گا۔
آشوب چشم کے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن میں داخلے پر پابندی



















