لاہور (کامرس رپورٹر) ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کےخلاف بھی آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ،اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں پولیس کے پاس باضابطہ رجسٹر کی گئیں جنہیں ریگولرائز کیا جائے گا جبکہ ان کے علاوہ بھی 2سے 3لاکھ گاڑیاں بغیر رجسٹریشن کے چل رہی ہیں۔
اقدام سے سرکاری خزانے میں 20 ارب روپے سے زائد کا ریونیو آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کےخلاف آپریشن کا فیصلہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حالیہ دورہ پشاور کے دوران کیا گیا، متعلقہ اداروں نے ملک میں غیرقانونی چینل سے داخل ہونے والی گاڑیوں کا ڈیٹا نکال لیا۔
ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کےخلاف بھی آپریشن کا فیصلہ
















