جڑانوالہ واقعہ،پنجاب حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

لاہور (کورٹ رپورٹر)نگران پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل کی درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے حکومتی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاحکومت نے معاملے کی تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی بنا دی ،جوڈشیل کمیشن نہیں بناسکتے۔