کوئٹہ،راجووال میں ماﺅں نے بیٹیوں سمیت زہر نگل لیا،7جاں بحق

کوئٹہ،راجووال(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)گھریلو ناچاقی نے 2گھر اجاڑ دئیے،ماﺅں نے بیٹیوں سمیت زہر نگل لیا،7جاں بحق،ایک بچی کی حالت نازک ہے۔

ہزارہ ٹاو¿ن میں گھریلو ناچاقی کی بنا ماں نے 4 بچیوں سمیت زہر پی لیا، ماں اور 3بیٹیاں چل بسیں،لاشیں ہسپتا ل منتقل کردی گئیں،جاں بحق بچیوں کی عمریں 3 سال سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

دوسر ی جانب راجووال کے محلہ احمد شاہ بصیر پور کے رہائشی رمضان کا مبینہ طور پر اپنی بیوی سے معمولی جھگڑا ہوا ،رمضان دکان پرچلا گیا ،اہلیہ نسرین نے خوداور2بیٹیوں 8 سالہ رضوانہ ،6 سالہ طیبہ کو زہر کھلادیا،نسرین موقع جاں بحق ہو گئی جبکہ 8 سالہ رضوانہ اور 6 سالہ طیبہ ہسپتال جا کر دم توڑ گئیں ۔