ساہیوال(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا عید میلاد النبی کے موقع پر شہر میں صفائی کی عمومی صورت حال پر اطمینان کا اظہار،کارپوریشن کے سینٹری سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ عام دنوں میں بھی صفائی کے اس اعلی معیار کو برقرار رکھاجائے۔وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل علیزہ ریحان،چیف آفیسر کارپوریشن اشفاق احمد اور سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے شرکت کی۔
انہوں نے شہر کی تمام مساجد کے اردگرد صفائی کے اعلی معیار کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے،انہوں نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے بعد چرچ روڈ اور گلستان روڈ کی صبح 9 بجے تک مکمل صفائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
،دوسری جانب کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے ڈویژن بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور بجلی چوری میں ملوث عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا رہی ہے، بجلی چوروں اور نادہندگان کو 25 لاکھ 25ہزار 476 یونٹ چارج کیے گئے ہیں، بجلی چوروں اور نادہندگان سے 3کروڑ 8لاکھ 65ہزار 457 روپے کی ریکوری بھی کی گئی ہے،ایک ہزار 536 میں سے 1ہزار 478 ایف آئی آر کا اندارج کیا گیا جبکہ1ہزار 32 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور بجلی چوری میں ملوث افراد بارے اطلاع دیں تاکہ ان کےساتھ نمٹا جا سکے۔
سبزی و فروٹ منڈیوں میں صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے:کمشنر ساہیوال


















