ساہیوال(بیورورپورٹ)کمشنر شعیب اقبال سید نے قطب شہانہ پل پر دریا کا کٹاو روکنے کےلئے محکمہ انہار کے افسران کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی، انتباہ کے باوجود بروقت اقدامات نہ اٹھانے سے سڑک دریا برد ہونے کا خدشہ ہے،ساہیوال فیصل آباد روڈ اہم ترین بین الاضلاعی لنک روڈ ہے جس کے دریا برد ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہونگے ۔وہ یہاں اپنے دفتر میں مونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایس ای پبلک ہیلتھ عاشق حسین، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد اور سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے شہر سے گزرنے والی 9 ایل کو بھی خوبصورت کرنے اور ان کی لائٹنگ کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے پسپ پروگرام کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں سے بھی ملاقات کی اور تمام منصوبوں کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں بتایا گیا ہائی سٹریٹ اور علامہ اقبال روڈ کا جاری کام اکتوبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا ،کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ڈی پی ایس کے سید تجمل عباس ایڈیٹوریم میں ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سکولوں اور کالجوں میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کھیلیں نوجوانوں کی شخصیت سازی اور انہیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے ذہنی و جسمانی مضبوطی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس لیے ہر بچہ اپنا پسند کی کھیل میں ضرور حصہ لے،تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو چاہیے وہ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور جس طرح ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اس طرح ان کی کھیلوں اور دوسری ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شمولیت یقینی بنائیں، کھیلوں میں اوور آل ٹرافی ڈویڑنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال نے حاصل کی جس کی ٹیمیں 19مقابلوں میں فرسٹ ،9میں سیکنڈ اور 8میں تھرڈ آئیں ۔
تقریب میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر ،پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی ،ڈائریکٹر سپورٹس فیاض سلیمی ،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عقیل اشفاق،سی ای او ایجوکیشن اکرام ،ڈی او سیکنڈری خادم حسین موہل ،وائس پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی اور سیکشن ہیڈز اکمل اور جاوید اقبال سمیت مختلف سکولز اور کالجز کے سربراہان ،اساتذہ اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کمشنر ساہیوال ڈویڑن شعیب اقبال سید نے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈی پی ایس کے پرنسپل ،اساتذہ اوئرطلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور سکول کی نصابی و ہم نصابی اعلی کارکردگی کو دوسرے تعلیمی اداروں کےلئے مشعل راہ قرار دیا ،انہو ں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباو طالبات کی نصابی ضروریات پوری کرنے کےساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دیں جو فی زمانہ سب سے زیادہ ضروری ہے ، کھیلوں میں شرکت نوجوانوں کو بہت سی خرافات سے بچاتی ہے اس لئے انہیں پسند کے کھیل میں ضرور حصہ لینا چاہیے ،انہوں نے کہا کھیلیں ذہنی نشورونما کےساتھ ساتھ رواداری اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتی ہیں، تقریب کے اختتام پر انہوں نے ڈی پی ایس کے پرنسپل سید انوارالحسن کرمانی کو اوور آل ٹرافی بھی دی۔
قطب شہانہ پل پر دریا کا کٹاو روکنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں،کمشنر ساہیوال


















