رابی پیرزادہ کی سمندری ڈاکو سے دوستی ،تصویر شیئر کردی

کراچی(شوبز ڈیسک)سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سمندری ڈاکو سے دوستی کرلی۔

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنےوالی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نئی تصویر شیئر کردی،شیئر کردہ تصویر میں رابی پیرزادہ کے پیچھے سمندری ڈاکو پائریٹس کا ڈھانچہ کھڑا ہے۔

رابی پیرزادہ نے مداحوں کےساتھ سمندری ڈاکو کا تعارف کراتے ہوئے کہا میرے ساتھ میری بیسٹ فرینڈ ہے،سابق گلوکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا میں ہمیشہ اپنی دوست سے کھانے کا پوچھتی ہوں،رابی پیرزادہ نے مداحوں سے پوچھا کیا آپ کے پاس اتنی پتلی دوست ہے؟۔