راولپنڈی ( ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کر دی گئی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری کی موجود گی میں آپریشن کیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے کہا شیخ رشید اور بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی قابض ہیں، کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔
آصف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیا ، لال حویلی کا ڈی 158 یونٹ پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے۔
لال حویلی کو خالی کرانے کا فیصلہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے جاری کیا، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں لال حویلی کا آپریشن کیا گیا۔
متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کی رہائشگاہ سیل کر کے لال حویلی کا کنٹرول سنبھال لیا اور حویلی کے باہر ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کی سکیورٹی تعینات کر دی ۔
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے لال حویلی سیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل،متروکہ وقف املاک نے کنٹرول سنبھال لیا



















