زمین کےساتھ جڑے رہنا بہت اچھا لگتا ہے ‘ ریشم

لاہور( شوبز رپورٹر)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے زمین کے ساتھ جڑے رہنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے ،زمین کے رنگ بے حد پسند ہیں ۔

انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا خود سے محبت کرتی ہوں لیکن اتنی نہیں کرتی بلکہ اپنے اردگرد لوگوںسے زیادہ پیار کرتی ہوں

ریشم نے کہا کہا مجھے خوشبو بہت اچھی لگتی ہے اور میرے پاس بڑی تعداد میں پرفیومز ہیں،ہر سال صرف پیسوں کی زکوة نہیں کرتی بلکہ اپنے کپڑوں کی بھی زکوة کرتی ہوں ،بہترین کپڑے بھی مستحق خواتین میں تقسیم کر دیتی ہوں ۔