لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلہ کیلئے مختلف ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مختلف امتحانی مراکزکادورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کیلئے آئے طلباءوطالبات کے والدین سے بھی ملاقات کی۔بچوں کے والدین امتحانی مراکزکے باہربیٹھ کربچوں کی کامیابی کیلئے قرآن پاک پڑھ اور دعائیں کررہے تھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جی سی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو ِکرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے زیراہتمام پنجاب بھرمیں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں 68,864امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔پنجاب کے 11شہروں میں قائم29امتحانی مراکزکے ذریعے ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیاجارہاہے۔امیدواروں میں 45,121لزکیاں اور21,743لڑکے شامل ہیں۔ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں سوفیصدشفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے بتایاکہ لاہورکے9امتحانی مراکزمیں 10,014امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔لاہورمیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹان شپ،گورنمنٹ اپواکالج فار ویمن،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن گلبرگ،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فارویمن ٹان شپ،ڈی پی ایس ماڈل ٹان،کوئین میری گریجوایٹ کالج،ڈی پی ایس ٹان شپ اور لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے ذریعے ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیاجارہاہے۔تمام ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکزمیں متعلقہ ضلعی پولیس حفاظتی انتظامات کویقینی بنارہی ہے۔ نگران وزیر صحت نے کہاکہ تمام امتحانی مراکزمیں دفعہ 144نافذکی گئی ہے۔امیدواروں کو ٹیسٹ کے بعدسوالیہ پرچہ ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔لاہورکے تمام ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکزمیں انتظامات تسلی بخش ہیں۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزایم ڈی کیٹ امتحانات کیلئے ملنے والے اخراجات کے علاوہ بھی اپنے فنڈزخرچ کررہی ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں سو فیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجارہاہے۔میڈیکل کالجزمیں داخلوں کا سلسلہ رواں ماہ شروع کردیاجائےگا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھور نے اظہارخیال کرتے ہوئے بتایا کہ ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے 55فیصدنمبرزحاصل کرنا لازمی ہیں۔بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے 50فیصدنمبرزحاصل کرنا لازمی ہیں۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹراصغر زیدی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں وقت کی پابندی کروائی جارہی ہے۔ایم ڈی کیٹ امتحانات کے حوالہ سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن میں ہیں۔
ایم ڈی کیٹ امتحانات میں سوفیصدشفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے:ڈاکٹر جاوید اکرم



















