لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ نے کہاہے لاہور ماسٹر پلان میں پرویز الٰہی اور بیٹے نے ہیرا پھیری سے 10 ارب کا فائدہ اٹھایا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل ظفرچٹھہ نے کہااختیارات کا غلط استعمال کیا گیا،قوانین کےخلاف ماسٹر پلان کی منظوری لی گئی،کوٹلہ ابوبکر کو جعلسازی سے لاہور ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا، کوٹلہ ابوبکرکا لاہور سے 50 کلومیٹرکا فاصلہ ہے، لاہور ماسٹر پلان میں خلاف قانون چیزیں سامنے آ رہی تھیں۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید کہا خان بھٹی کو غیرقانونی طریقے سے گریڈ 22 دیا گیا، پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیاں بھی کیں، پرویزالٰہی کی قصوراراضی کی دستاویز بھی اصلی نہیں ،معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ۔
لاہور ماسٹر پلان میں پرویزالٰہی و بیٹے نے 10 ارب کا فائدہ اٹھایا، اینٹی کرپشن
















