حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار
کراچی (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا،وکلا نے وارنٹس مانگے تو پولیس نے دکھانے سے انکار کر دیا ۔
اہلکار گھسیٹتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو وین میں ڈال کر لیکر گئے،پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ضلع ایسٹ میں ہونے والے جلاو گھیراو مقدمات میں مطلوب ہیں۔
وکلا نے کہاحلیم عادل شیخ کی گرفتاری سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، پولیس کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔
















