لاہور (میاںساجد سے) پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میںممکنہ تبادلوں کی لٹکتی تلوار نے افسران میں بے چینی پیدا کردی۔ بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اُکھاڑ پچھاڑ نے سیکرٹریز کو سست کردیا، جدت سے ہم آہنگ سسٹم سے گھر بیٹھے ہی مستفید ہونے لگے۔ وٹس ایپ گروپوں میں ”سب اچھا“ کی رپورٹ، سائلین کی بڑی تعداد افسران بالا کی عدم حاضری سے پریشان، پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں فائل ورک ٹھپ، سائلین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا، من پسند عہدوں کیلئے بیورو کریٹ میں دوڑیں شروع ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تعینات افسران کے تبادلوں کی لسٹیں تیار ہوگئیں، چند روز میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ کا سلسلہ شروع ہو جائےگا۔ الیکشن کے اعلان سے قبل پنجاب بھر میں سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز سپیشل سیکرٹریزڈپٹی کمشنر ز کو تبدیل کیا جائیگا ۔ سیاسی ادوار کے پس منظر میں عہدوں کی دوڑ میں متعدد افسران نے اپنی سفارشی سسٹم سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔
بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ کا امکان ،تبادلوں کی لٹکتی تلوار سے افسران بے چین

















