الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دےکر آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے:سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پاکستان کے آئین کو 50سال ہوگئے لیکن ایک دن کےلئے بھی آئین نافذ نہیں ہوا، اگر آئین نافذ ہو جائے تو چند خاندانوں کے بجائے قانون کی حکومت قائم ہوگی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،امیر جماعت اسلامی کا اس موقع پر کہنا تھا اسمبلی اور حکومت نے مدت پوری کی تو آئین کا تقاضا ہے کہ 90روز میں الیکشن کا اعلان ہو،سراج الحق نے کہا الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دےکر آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا حلقہ بندیاں بھی ناگزیر ہیں لیکن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے سی سی آئی کا اجلاس بروقت کیوں نہ بلایا؟ امیر جماعت اسلامی نے کہا دونوں جماعتوں نے الیکشن کو ملتوی یا مخر کرنے کی سازش کی،نگراں حکومت اچھل کود کے بجائے شفاف الیکشن کروائے۔