نیویارک(بیورورپورٹ)کوروناوائرس کا عفریت پھر شروع،پہلے سے زیادہ تبدیل نئی قسم دریافت،سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ایک ایسی نئی قسم کو دریافت کیا ہے جس میں بہت زیادہ جینیاتی تبدیلیاں ہوئی ہیں،اس نئی قسم کو بی اے 2.86کا نام دیا گیا ہے اور اس کے سپائیک پروٹین میں اومیکرون بی اے 2کے مقابلے میں 30سے زیادہ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں،امریکا کے Fred Hutchinsonکینسر سینٹر کی ماہر ڈاکٹر جیسی بلوم نے بتایا کہ بظاہر اس نئی قسم میں اومیکرون کے مقابلے میں بہت زیادہ ارتقائی تبدیلیاں ہوئی ہیں،عالمی ادارہ صحت نے 17اگست کو بی اے 2.86کو ویرینٹ انڈر مانیٹرنگ کا درجہ دیا تھا،اب تک اس نئی قسم کے محض 6جینوم سیکونس تیار کیے گئے ہیں اور یہ 4ممالک میں رپورٹ ہوا ہے، مگر ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس کے کیسز متعدد ممالک میں موجود ہو سکتے ہیں کیونکہ اب زیادہ تر خطوں میں نئے کیسز کی مانیٹرنگ نہیں کی جا رہی،اب تک اسرائیل، ڈنمارک، امریکا اور برطانیہ میں اس کے کیسز سامنے آئے ہیں،Statens Serumانسٹیٹیوٹ (ایس ایس آئی)کے محقق مورٹین روسموسین نے بتایا کہ یہ غیر معمولی ہے کہ کورونا وائرس میں اتنی نمایاں تبدیلیاں ہوں اور اس میں 30میوٹیشنز ہو جائیں گے، ہم نے آخری بار ایسی بڑی تبدیلی اس وقت دیکھی تھی جب 2021میں اس وائرس کی قسم اومیکرون نمودار ہوئی تھی،ایس ایس آئی کے ماہرین نے کہا ابھی اس نئی قسم کے متعدی ہونے یا سنگین حد تک بیمار کرنے کی صلاحیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ Preventionکی ڈائریکٹر ڈاکٹر مینڈی کوہن نے کہا اس نئی قسم کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ہم اس وائرس میں آنے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس نئی قسم میں ہونے والی تبدیلیاں اس وقت پھیلنے والی اقسام سے مختلف ہیں، مگر ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس سے کیسز کی تعداد بڑھ جائے گی یا نہیں،دوسری جانب برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نئی قسم کے کیسز جن 4ممالک کے افراد میں دیکھے گئے، انہوں نے حال ہی میں سفر نہیں کیا تھا۔
کوروناوائرس کا عفریت پھر شروع،پہلے سے زیادہ تبدیل نئی قسم دریافت



















