پنجاب مسلم لیگ (ن) کا قلعہ، نوازشریف کی وطن واپسی وقت کی اہم ضرورت ہے :شکیلہ لقمان چوہدری

لاہور (میاںساجد)پنجاب پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے، آئندہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیت کو اپنا مقدر بنائے گی، عوام اپنے قومی لیڈر کی پاکستان آمد کی منتظر نگاہ ہے ۔ میاں نواز شریف نے قومی سطح پر پاکستان کا مورال بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔سابق رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) شکیلہ لقمان چوہدری کی سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے لندن میں خصوصی ملاقات ۔ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی شکیلہ لقمان چوہدری کی پارٹی کے حوالے سے عملی کاوشوں کی ستائش اور کہا کہ آئندہ آنیوالے الیکشن میں چیف آگنائرز مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف کے پنجاب بھر میں الیکشن کی خصوصی مہم میں شانہ بشانہ ساتھ چلنے کیلئے خصوصی ہدایات ۔ روزنامہ ”مشرق “ سے خصوصی گفتگو کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) شکیلہ لقمان چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستانی قوم کا پوری دنیا میں مورال بلند کرتے ہوئے اورسیز پاکستانیو ں کی عزت و توقیر میں اضافہ کیا ہے ۔ میاں نواز شریف کی وزرات عظمیٰ کا دور عوامی امنگوں کی ترجمانی کا دور ہے ۔ عوام کو روز گار ملا عوام کو عزت ملی عوام کو سکھ کے سانس ملے، انہوں نے قوم کی محرومیوں کی نبض شناسی کرکے خوشحالی کیلئے ہمیشہ حکمت عملی مرتب کی جس کے مضمر اثرات عوام تک پہنچے۔ایک سوال کے بارے سابق رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان چوہدری نے کہا کہ قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے میاں نواز شریف کی پاکستان آمد وقت کی اہم ضرور ت ہے جس کیلئے قوم بے تاب ہے ۔