سی ٹی ڈی کاآپریشن،داعش کمانڈرز سمیت 13 دہشتگرد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے بھر میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرکے داعش کے 3 اہم کمانڈرز سمیت 13 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چنیوٹ، قصور، ملتان اور منڈی بہاﺅالدین سے گرفتار مشتبہ افراد خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیز مواد اور نقد رقم برآمد کرلی۔

ترجمان نے کہا محکمہ انسداد دہشتگردی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ،دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہیں۔