تمام محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں:کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاکپتن اور اوکاڑہ کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت، گنڈاسنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب، پانی کا بہا ایک لاکھ82ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، تمام محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں، کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی زیر صدارت کمشنر آفس میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقدہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنر زاوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف،پاکپتن امتیاز احمد خان کھچی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے جس کی وجہ سے اوکاڑہ اور پاکپتن اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کے خطرات ہیں۔ انہوں نے دونوں اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دریا کے اردگرد دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔بعدازاں انہوں نے دریائے راوی میں پانی کے بہاکا جائزہ لینے کے لئے قطب شہانہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایکسین اریگشین عمر ابرار شیخ نے دریا میں پانی کے بہا اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ دریائے راوی میں پانی کا بہا نارمل ہے اور سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر کی گرین بیلٹس پر دوکانوں کی تعمیر پر سخت اظہار ناراضگی، شہر کی تمام گرین بیلٹس میں تعمیر دوکانوں کو ختم کرایا جائے، کمشنر کی میونسپل کارپوریشن کو ہدایت۔ گرین بیلٹس پر کاروبار کرنے کی اجازت دینا عدالتی فیصلوں کی ھی خلاف ورزی ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید۔ انہوں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ ذیب، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان اور پسپ کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 783دوکانیں سرکاری زمینوں پر قائم ہیں جن کے زیادہ تر قابضین حکومت کو کوئی کرایہ ادا نہیں کرتے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دوکانوں کا رینٹ اسیسمنٹ کرا کر ان سے کرائے کیلئے معاہدے کئے جائیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ ڈالنے کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کا بھی نوٹس لیا اور سٹی منیجر پسپ کو ہدایت کی کہ وہ جاری کام کو مقررہ مدت میں ختم کرائیں اور سکول کھلنے اور بند ہونے کے اوقات میں پانی کا چھڑکابھی لازمی کروائیں تاکہ عوام کو مزید پریشانیوں سے بچایا جا سکے۔