لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سینٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے اشتراک سے سوک ایجوکیشن کے موضوع پر پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز کی کانفرنس کے دوسرے ایک سیشن بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان پر سیمینارکا انعقاد کیا گیاجس میں متفقہ طور پر سانحہ جڑانوالہ کی مذمت کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ہم تمام مذاہب اور مسالک تمام آسما نی کتابوں کا احترا م کرتے ہیں۔ قرآن اور بائبل کو جلانے والے واقعات قابل مذمت ہیں۔مسلم ،سکھ، ہندو رہنماﺅں اظہار خیال کرتے ہوئے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ کانفرنس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر، سعیدہ دیپ، ڈائریکٹر کوارڈینیٹر ڈاکٹر تنویر قاسم نے بھی اظہار خیال کیا۔کانفرنس میں پنجاب کی 30 جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ وفاق المدارس کے بورڈز کا پنجاب کی جامعات سے الحاق ہونا چاہیے۔ عدم برداشت اور بدامنی معاشرے کو تباہ کردیتی ہے۔ تما م مذاہب انسانی اقدار کی حفاظت کا درس دیتے ہیں۔ سعیدہ دیپ نے کہا کہ تمام مذاہب کو ایک دوسرے کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا۔ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شائ،گیانی رنجیت سنگھ، پنڈت دلشاد گلشن، ڈاکٹر کلیان سنگھ علامہ جواد نقوی، ڈاکٹر راغب نعیمی، قاری صہیب احمد میر محمدی ، ڈاکٹر عمارخان ناصر اور ڈاکٹر تنویرقاسم نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر باہمی یکجہتی کا اظہار کیا اور سانحہ جڑانوالہ پر تشویش کا اظہا کیا۔
پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز کی کانفرنس ، عدم برداشت اور بدامنی معاشرے کو تباہ کردیتی ہے: ڈاکٹر شاہد منیر



















