سعودی عرب کے شمال مغرب میں نیوم میں آبشاروں کے جادوئی مناظر

ریاض(مشرق نیوز) سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع شہر نیوم کے وسط میں قدرت کے دلکش مناظر فطرت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ علاقے میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑوں سے پانی آبشاریں کی شکل میں بہہ پڑا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان آبشاروں کے مناظر کو مقامی فوٹو گرافر مشیرالبلوی المعروف مارشل نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے ناظرین تک پہنچایا۔