دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4000 گاڑیاں ضبط
دبئی (مشرق نیوز) دبئی پولیس نے 2023کی پہلی ششماہی کے دوران 4,172 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی مدت کے دوران، 2022 کی ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 13میں بیان کردہ تکنیکی تقاضوں پر عملدرآمد میں ناکامی پر کل 8,786 الیکٹرک سکوٹر اور سائیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔ان تقاضوں کا مقصد دبئی کو ایک سائیکل دوست شہر میں تبدیل کرنے کیلئے سائیکلوں کے استعمال کو منظم کرنا ہے۔



















