لاہور (ہیلتھ رپورٹر) لیڈی ایچی سن ہسپتال میں 14 اگست کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر امیر افضل نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، ایڈمن سٹاف، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت عملے نے جوش و خروش سے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز اور نرسٹنگ سٹاف کی طرف سے قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے اور مریضوں اور انکے لواحقین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
لیڈی ایچی سن ہسپتال، 14 اگست کے حوالے سے شاندار تقریب



















