ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ سپر سٹار ہریتک روشن اور ان کی گرل فرینڈ اداکارہ صبا آزاد کی حالیہ تصویر پر ہریتک کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کی جانب سے کیا گیا تبصرہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔اداکارہ صبا آزاد نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس سے اپنی اور ہریتک کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی، تصویر پر جہاں اداکار جوڑے کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں سوزین نے بھی تبصرہ کیا۔تصویر کے کیپشن میں صبا نے ہسپانوی زبان میں جملہ لکھا جس کا ترجمہ تھا کہ ”بیونس آئرس شہر کتنا اچھا ہے“۔واضح رہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک اور صبا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اداکار کے گھر والوں نے بھی صبا آزاد کو قبول کر لیا ہے۔خیال رہے کہ سوزین خان اور ہریتک روشن کی شادی سال 2000 میں ہوئی تھی لیکن 2014 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، جوڑے کے دو بیٹے ہیں جن کی پرورش دونوں ملکر کر رہے ہیں۔دوسری جانب سوزین خان ان دنوں اداکار ارسلان گونی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
ہریتک روشن اور صبا آزاد جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے



















