شہریوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا حبیب ٹاون، کوٹ خادم علی شاہ اور ڈاکخانہ روڈ کا دورہ، علاقہ مکینوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی، شہریوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ کمشنر ساہیوال۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے حبیب ٹاون، کوٹ خادم علی شاہ اور ڈاکخانہ روڈ کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں کے مسائل سنے اور انکے حل کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حبیب ٹاون، کوٹ خادم علی شاہ، مسلم بن عقیل کالونی اور ڈاکخانہ روڈ کے سیوریج کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام علاقوں کے سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے انتظامات کئے جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ زیب، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، پسپ کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔