نومبر میں انتخابات کاعندیہ،وطن واپسی پر جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں،نوازشریف

لاہور( اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم و قائد ن لیگ نوازشریف نے نومبرمیں انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے الیکشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی،ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پاکستان میں اہم پارٹی رہنماﺅں سے ٹیلیفونک رابطے کیے،کچھ رہنماو¿ں و قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا تاہم ساتھیوں کی اکثریت نے ستمبر کے وسط میںپاکستان آنے کی تجویز دی۔

نواز شریف نے دیرینہ ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وطن واپسی پر کچھ عرصے کےلئے جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کروں گا، انہوں نے نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت 11یا 12اگست کو تحلیل کر دی جائے گی،نوازشریف کا پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی اتحاد پراہم فیصلہ متوقع ہے،پنجاب میں 30فیصد نئے چہروں کو میدان میں اتارا جائے گا،ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ اگست ، ستمبر میں مکمل کیا جائے گا۔