جہلم ،سلنڈر دھماکے سے 3منزلہ ہوٹل منہدم،6افراد جاں بحق،متعدد زخمی
جہلم (بیورورپورٹ)جہلم میں سلنڈر دھماکے سے 3منزلہ ہوٹل منہدم،6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے،متعدد افراد ملبے تلے دب گئے،ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر باہر نکالا،زخمیوں میں سے2 کی حالت تشویشناک ہے۔
عمارت کا ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ تا دیر جاری رہا،پولیس سول ڈیفنس ،عام شہری بھی امدادی کاموں میں شریک رہے،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
















