عالمگیر ترین کی منگیتر سے ہونےوالی آخری گفتگو کا ریکارڈ حاصل

لاہور (کرائم رپورٹر)خودکشی کرنےوالے عالمگیر ترین کی منگیتر سے ہونےوالی آخری گفتگو کا ریکارڈ حاصل کر لیاگیا،ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے عالمگیر ترین کی منگیتر سے ملاقات کی ،منگیتر نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

خاتون نے انویسٹی گیشن پولیس کو بتایاخودکشی والے دن فون پر روزمرہ کی باتیں ہوئیں،پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے رات ایک سے 2 بجے کے درمیان خودکشی کی۔

متوفی کے قتل کے تاحال کوئی شواہد نہیں ملے، فرانزک اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔