سانحہ سویڈن پر پوری اُمت مسلمہ مضطرب، قرآن کی بات ہو تو قوم ایک، پاک کتاب ہمارے لئے صرف قرا¿ت نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے، بدبخت کا قبیح فعل کسی صورت برداشت نہیں: وزیراعظم شہباز شریف
تاجروں کی مارکیٹس بند کرکے ریلیوں میں شرکت، حکومت سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم، سفارتخانہ بند کرے، مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے: مظاہرین کا مطالبہ
لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور (نمائندہ خصوصی+ بیورو رپورٹ+ نمائندگان) ملک گیر یوم تقدیس قرآن، شہر شہر ریلیاں، مظاہرے، سویڈن کے پرچم، خبیث کے پتلے نذرآتش، بے حرمتی واقعہ کیخلاف پوری قوم ایک آواز، مذمتی قراردادیں منظور، مسیحی برادری کا بھی احتجاج، وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ، آزاد کشمیر میں پیدل مارچ، سویڈن کےخلاف شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےخلاف ملک بھر میں یومِ تقدیس قرآن منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد شہر شہر ریلیاں اور جلوس نکال کر گھناو¿نے فعل کی مذمت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں سرکاری و غیرسرکاری سطح پر ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے سویڈن میں ملعون شخص کے ہاتھوں قرآن پاک نذر آتش کئے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جبکہ سیاسی و سماجی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے بھی سویڈن میں بے حرمتی کےخلاف ملک گیر مظاہرے کئے گئے، سویڈن واقعہ کےخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک مذمتی قرارداد منظور کی۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر حکومت سے سفارتی سطح پر اس مذموم سازش کا مقابلہ، سفارتخانہ بند کرنے اور مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں یوم تقدس قرآن منایا جارہا ہے، پہلے یہ معاملات حکومتی سرپرستی کے بغیر ہوتے تھے، اب سویڈن حکومت کی سرپرستی میں قرآن کریم جلایا گیا ہے، اسلام تمام کتب اور انبیا کے احترام کا حکم دیتا ہے، عوام سویڈن واقعہ کیخلاف پرامن مظاہرے کیلئے نکلیں اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے مرکزی صدر اور پاکستان مسیحی کونسل پاکستان کے صدر سینیٹر کامران مائیکل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے مسیحی اس واقعہ کے خلاف احتجاج میں بھرپور شریک ہیں اور مذمت کرتے ہیں۔ دریں اثناءملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری اور ان کے مذہبی رہنماو¿ں نے سویڈن واقعہ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،اس سلسلے میں جاری بیانات میں مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس گھناو¿نے واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات عمل میں نہ آئیں۔ ادھر گجرات میں سویڈن واقعے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شرکا نے سویڈن واقعہ کے خلاف مذمتی پلے کارڈ، بینرز اٹھا رکھے تھے،کراچی میں تاجر تنظیموں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے طور پر 2 گھنٹوں کیلئے کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ، اس کے علاوہ مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیوں میں سویڈن واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی،آل کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے احتجاجی ریلی میمن مسجد سے ٹاور تک نکالی گئی جس میں شرکا نے سویڈن حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ قبل ازیںوزیراعظم شہبازشریف نے سویڈن میں ہونےوالی قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعہ پر بعد از نماز جمعہ پر امن احتجاج کی اپیل کی، وزیراعظم نے کہا میرے اہل وطن!بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے، سانحہ سویڈن پر پوری اُمت مسلمہ مضطرب ہے، انہوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے لکھا یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب ایک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموس قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، شہبازشریف نے مزید کہا کہ قرآن ہمارے قلب میں ہے، قرآن ہمارے لئے صرف قرا¿ت ہی نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔
ملک گیر یوم تقدیس قرآن، شہر شہر ریلیاں، مظاہرے، سویڈن کے پرچم، خبیث کے پتلے نذرآتش



















