سویڈن واقعہ کیخلاف پاکستان کی درخواست ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس طلب

جنیوا (مشرق نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پربات کرنے کیلئے پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ترجمان پاسکل سم نے بیان میں کہا کہ پاکستان کی درخواست پر 47 رکنی انسانی حقوق کونسل سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش کرنے پر بحث کیلئے اپنا ایجنڈا تبدیل کرےگی۔ اجلاس رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے جس کی تاریخ اور وقت کونسل کا بیورو طے کرےگا۔ جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل کے ہر سال 3 اجلاس ہوتے ہیں۔ انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی سب سے بڑی تنظیم کا فی الحال دوسرا سیشن ہو رہا ہے جو 14 جولائی تک جاری رہےگا۔ جنیوا میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے صدر کو اسلامی تعاون تنظیم کے ان او آئی سی اور دیگر ممالک کی طرف سے خط لکھ کر فوری بحث کروانے کی درخواست کی تھی۔