آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام حاصل ہوگا،وزیراعظم


اسلام آباد () وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام حاصل ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ، 9 ماہ کےلیے 3 ارب امریکی ڈالرزکے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بہتر کرنے میں معاون ہوگا، معاشی استحکام لانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

شہبازشریف نے کہا آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور ٹیم کے تعاون پر شکرگزار ہوں ، وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت خزانہ کی ٹیم کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔