عوامی مشکلات کا خاتمہ اوّلین ترجیح ہے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے مڈھالی روڈ اور ہائی سٹریٹ پر پورے وسائل لگا کر کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ انہوں نے مڈھالی روڈ پر پائپ بچھانے کےساتھ ساتھ سڑک کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ اپنے دفتر میں پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی روڈ پر سیوریج پائپ بچھانے کے کام کو عید کے بعد مڈھالی رود کا کام مکمل کر کے شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ زیب، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان،اے سی جنرل علیزہ ریحان اور پسپ کے سٹی منیجر اسجد خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مڈھالی روڈ پر42انچ قطر کا پائپ بچھانے کےلئے تیزی سے کام جاری ہے اور اب تک 31فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح کمپری ہینسو چوک میں بھی54انچ قطر کا پائپ بچھایا جا رہا ہے۔ کمشنر نے فریدیہ پارک روڈ کی مرمت کے کام کو عید سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مرمت کے دوران پوری سڑک کو بحال کیا جائے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل پر قابو پانے کےلئے گلستان رود پر 1450فٹ پائپ ڈالا جا چکا ہے جبکہ مال منڈی روڈ سے حبیب ٹا¶ن اور اشرف کریانہ چوک کوٹ خادم علی تک پائپ بچھانے کا کام جاری ہے جس سے ان آبادیوں کو درپیش سیوریج کے دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے۔ پسپ کے انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان نے بتایا کہ پاکپتن روڈ پر بھی 72انچ سیوریج بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک 35فی صد پائپ بچھایا جا چکا ہے۔