ضلعی حکومت، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ناقص حکمت عملی ،شہری حدود میں مویشیوں کے غیر قانونی سیل پوائنٹ قائم

لاہور (خبرنگار) ضلعی حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ناقص حکمت عملی کے سبب بیوپاریوں نے منڈیوں کی حدود پھلانگتے ہوئے شہر کے اندر غیر قانونی سیل پوائنٹ بنا لئے ۔مین سمن آباد روڈ، شادمان روڈ، ایل اوایس گندے نالے کے اوپر بیوپاریوں نے غیر قانونی منڈیاں تخلیق کرلیں جو عوام کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کافی حد تک کامیاب دکھائی دے رہے ہیں۔البتہ شہر کے اندر غیرقانونی سیل پوائنٹس کے خلاف محکمہ کی کاروائیاں اپنی جگہ مگر شہر کے اندر جگہ جگہ غیر قانونی منی منڈیاں پورے سسٹم کےلئے لمحہ فکریہ بنا ہواہے۔ضلعی حکومت کے سربراہ ڈی سی لاہور اوربلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور شہر کی حدود میں غیر قانونی بکرا پوائنٹس کے خاتمے کے حوالے سے واضح کر چکے ہیں،ہر محفل اوراجلاس میں ان کی جانب سے شہر کے اندر منی بکرا منڈیوں کی روک تھام کے دعوے کئے جارہے ہیں مگر غیر قانونی منی منڈیاں سرے سے ختم کرنا محکمے کےلئے جوئے شیر لانے کے مترادف دکھائی دے رہاہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی بکرمنڈیوں کی روک تھام کےلئے چھاپے تو مارے جارہے ہیںالبتہ جوں ہی بیوپاریوں کو محکمے کی ریڈ کا علم ہوتا ہے تو وہ فوری طور پر بھاگ کر ادھر ادھر چلے جاتے ہیں۔جوںہی ریڈ ٹیم وہاں سے چلی جاتی ہے وہ لوگ فوری طور پر اپنے پوائنٹس پر واپس آجاتے ہیں۔اسکے علاوہ بیوپاریوں نے اپنے بندے رکھے ہوئے ہیں جو اِکا دُکا بڑے جانور اورچند چھوٹے جانوروں کو گلی محلوں میں فروخت کےلئے بھجوا دیتے ہیںاگر ان سے کاروائی کرنےوالی ٹیم پوچھ لے تو کہتے ہیں کہ قربانی کےلئے خود خرید کر لائے ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کو چاہیے کہ غیر قانونی سیل پوائنٹس کو ختم کرنے کےلئے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے شہر کے داخلی راستوں پر چیک پوائنٹس بنائیں۔شہر کے اندر داخل ہونے کے بعد ان کے خلاف کاروائی مشکل ہوجاتی ہے۔