بی آئی ایس پی سنٹرز پر سیکورٹی اوّلین ذمہ داری ہے: آر پی او ساہیوال

ساہیوال (بےورورپورٹ)آرپی او کے سخت سیکورٹی انتظامات،ریجن کے تینوں اضلاع میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی کو روزانہ کی بنیاد پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم تقسیم سنٹر کی سیکورٹی چیک کرنے کا پابند بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید کا ریجن کے تینوں اضلاع اوکاڑہ،ساہیوال اور پاکپتن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کےلئے بنائے گئے سنٹرز پر لگائی گئی پولیس سیکورٹی پر مکمل فوکس ہے۔آر پی او محبوب رشیدہمہ وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹرز پر لگائی گئی سیکورٹی ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز ریجن کے تینوں اضلاع اوکاڑہ،ساہیوال اور پاکپتن کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے رقوم تقسیم والے سنٹرز پر امن و امان کو قائم رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔انسان احترامات کے تمام تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر قسم کی بد نظمی اور قانون شکنی کو ہر قیمت پر روکا جائے،خواتین کے احترامات کا بالخصوص خیال رکھا جائے۔آر پی ا ومحبوب رشید نے کہا کہ ان سنٹرز پر کسی قسم کی قانون شکنی تو سرے سے نا قابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکل کا ڈی ایس پی اور تھانہ کا ایس ایچ او اس بات کا پابند ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقوم تقسیم کے سنٹرزکی سکیورٹی چیک کریں،اگر خدا نخواستہ کسی سنٹر پر بن نظمی یا کسی قسم کی قانون شکنی کا واقعہ سامنے آیا تو اس پر ذمہ دار پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ احتسابی ایکشن لیا جائےگا۔ دوسری طرف ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید نے سنگین وارداتوں کے جائے وقوعہ پر پولیس افسران کے پہنچنے کو لازمی قرار دےدیا۔ جائے وقوعہ سے ایسے شواہد دستیاب ہوتے ہیں جو وارداتوں کو جلد ٹریس کرنے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا باعث بنتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس پی رینالہ خورد کے دفتر میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی پی او منصور امان کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ ضلعی پولیس کمانڈر منصور امان کی م¶ثر حکمت عملی کی وجہ سے ضلع اوکاڑہ میں کرائم کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گئے ہے جبکہ اس کے برعکس سنگین مقدمات میں مطلوب قانون شکنوں اور گینگسٹرز کی بڑی تعداد گرفتار ہو رہی ہے۔ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتیں ٹریس ہو رہی ہیں مال مسروقہ بر آمد ہو کر قانونی تقاضے پورے کئے جانے کے بعد اصل مالکان کے حوالے ہو رہا ہے۔آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ قانون شکنوں کے خلاف تمام قانونی آپریشنز کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ضروری اور ناگزیر ہے کہ قانون پسندوں اور قانون شکنوں میں واضح تفریق کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کابھی دبا¶ نا قابل برداشت ہے،اگر کسی تفتیشی نے کسی لالچ یا دبا¶ کی وجہ سے گناہ گار کو بے گناہ اور بے گناہ کو گناہگار کیا تو انکوائری کے بعد اس کے خلاف سخت محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی۔آر پی او محبوب رشید نے تحفظ مرکز اوکاڑہ کا دورہ بھی کیا انہوں نے تحفظ مرکز پر موجود افراد سے مرکز کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات کئے،تحفظ مرکز پر آنے والوں نے اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے تحفظ مرکز کی کارکردگی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔