کے پی میں طوفانی بارش سے تباہی،بچے سمیت 5جاں بحق

بنوں (مشرق نیوز)کے پی میں طوفانی بارش سے تباہی،بچے سمیت 3افراد جاں بحق ،25 سے زائد زخمی ہوگئے،بنوں میں تیز بارش ،طوفان نے گھروں کی دیواریں گرا دیں،چھتوں کو اڑا دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتیں مضافاتی علاقوں میں ہوئیں،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔