واشنگٹن(خواجہ فاروق)پاکستانی نژاد فزیشنز نے خط لکھ کرامریکی حکومت و اداروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں فریق نہ بننے کا مشورہ دےدیا،خط میں کہا گیا بعض مفاد پرستوں نے پوری کوشش کی امریکی حکومت کو گھسیٹ کر تنازع کا حصہ بنادیا جائے، امریکی حکومت پاکستان کے اندرونی معاملے میں فریق نہ بنے۔
تنظیم نے کہاانسانی حقو ق کے لبادے میں چھپے عناصر پاکستان میں حکومت گرانے میں ناکام ہوچکے، وہی مفاد پرست ہیں جنہوں نے اپنی حکومت گرانے کاالزام امریکہ پر لگایا،9 مئی پاکستان میں جمہوریت کیلئے ایسا ہی خطرناک تھا جس طرح 6 جنوری امریکی سیاسی نظام کیلئے تھا، سیاست و جرم کو الگ ہونا چاہیے، پاکستانی حکومت کا ردعمل قانون کے مطابق ہونا چاہیے،پی ٹی آئی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے۔
خط میں مزید کہا گیاچیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف کرپشن مقدمات کو شفاف، منصفانہ اور تیزرفتاری سے مکمل کیاجائے، تمام افراد کرپشن مقدمات کی عدالتی کارروائی کا حصہ بنیں،خط میں مزید کہا گیا امریکہ کو جمہوریت، سول حکومت اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنی چاہیے، فوج ،عدلیہ سمیت تمام فریقین کو اپنی آئینی حدود کے اندر رہنا چاہیے۔
امریکی حکومت ملک کے اندرونی معاملے میں فریق نہ بنے، پاکستانی نژاد فزیشنز کا خط



















