کوئٹہ (بیورورپورٹ)وفاق،بلوچستان آمنے سامنے،صوبائی حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کو مسترد کردیا،ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر خان یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی تو فیصلے کیسے قبول کرے گی، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے این ای سی اجلاس سے پر واضح موقف پیش کیا تھا۔
بابر خان یوسفزئی نے مزید کہا وفاقی حکومت نے بلوچستان کےساتھ کیے وعدے پورے نہیں کئے، صوبے کی تاجر برادری بھی رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر چکی ، تاجر کسی صورت دکانیں ،مارکیٹیں بند نہ کریں، صوبہ شدید مالی بحران سے دوچار ہے، وفاق صوبے کو اپنا ہی حق نہیں دے رہا۔
وفاق،بلوچستان آمنے سامنے،صوبائی حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کو مسترد کردیا



















