مزاحیہ فنکار ننھا کی 37ویں کل منائی جائے گی
لاہور (مشرق نیوز) دو دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے نامور مزاحیہ فنکار رفیع خاور عرف ننھا کی37ویں برسی کل کومنائی جائےگی ۔ننھا نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1966 میں فلم وطن کا سپاہی سے کیا تھا لیکن ابتدائی دور میں چھوٹے موٹے کرداروں کے بعد ان کو 1975 میں فلم نوکر سے شہرت ملی۔ انہوں نے 1979 میں فلم ٹہکا پہلوان میں پہلی بار مرکزی کردار کیا۔ فلم دبئی چلو نے ان کو صف اول کا اداکار بنا دیا۔ 1981 کی سپرہٹ فلم سالا صاحب کے مرکزی کردار نے ننھا کو علی اعجاز کے ساتھ ایکشن فلموں کے عروج کے دور میں ہلکی پھلکی مزاحیہ فلموں کی صورت میں متبادل تفریح کا ذریعہ بنا دیا تھا۔۔ انہوںنے اپنے کیرئیر میں متعدد یادگار فلموں میں کام کیا جن میں دبئی چلو، سوہرا تے جوائی،سالا صاحب، دوستانہ، نوکر تے مالک، سونا چاندی، دلاں دے سودے، قدرت، مرزا ،مجنوں، رانجھا، صاحب جی ،چوڑیاں اور مہندی جیسی قابل ذکر فلمیں ہیں۔ لوگوں میںخوشیاں بانٹنے والا یہ ہر دلعزیز فنکار 2جون 1986 کو جہان فانی سے کوچ کر گیا۔



















