منفی پروپیگنڈا کرنےوالوں کے گرد گھیراتنگ،106سوشل میڈیا اکاونٹس بند

لاہور (سپیشل رپورٹر)منفی پروپیگنڈا کرنےوالوں کے گرد گھیراتنگ،106سوشل میڈیا اکاونٹس بند کر دیئے گئے،انسداد انتہا پسندی یونٹ نے 203 سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے 106 سوشل میڈیا اکاونٹس بند کیے گئے۔

منفی مہم کا حصہ بننے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔