ڈریپ نے ادویات 20فیصد تک مہنگی کرنے کی اجازت دےدی

اسلا م آباد(بیورورپورٹ)ڈریپ نے ادویات 20فیصد تک مہنگی کرنے کی اجازت دےدی،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانےوالی ادویات کی قیمتوں میں 14دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ڈریپ کا پالیسی بورڈ 3ماہ بعد قیمتوں کے تعین کا دوبارہ جائزہ لے گا،حکام کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔