فوجی تنصیبات پر حملوں کیخلاف ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے قومی املاک کےساتھ جھنڈے بھی جلائے گئے،فوجی تنصیبات پر حملوں کیخلاف ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا،صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا مسلح جتھوں نے عمران خان کے کہنے پر چڑھائی کی، شہدا ،غازیوں کی یادگاروں کو جلایا گیا، سب کچھ عمران خان کے اکسانے پر ہوا، ایمبولینسز سے مریضوں کو نکال کر گاڑیاں جلا ئی گئیں۔

تحریک انصاف کے مسلح جتھوں نے قومی املاک کےساتھ ساتھ جھنڈے بھی جلائے،ملک کی حساس تنصیبات پر حملے کیے ، شرپسندوں نے عام آدمی کی سواری میٹرو بس کو بھی نقصان پہنچایا، میٹرو بس سروس بند ہے، جواب کون دے گا،مریم اورنگزیب نے مزید کہا عوام کو تحفظ دینا حکومت کا کام ہے اور ہمیں آتا بھی ہے،وزیراعظم نے 72 گھنٹے میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا،واقعات ملک دشمنی اور بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں،زمان پارک مسلح جتھوں کی پناہ گاہ ہے۔

دریں اثنا وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ڈیگلیش نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے سوشل ،آن لائن میڈیا پر نفرت انگیزی ،دہشتگردمواد کے خاتمے کےلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا،وزیر اطلاعات نے تاج پوشی پر شاہ چارلس سوئم اور برطانیہ کے عوام کو مبارک دی، مریم اور نگزیب نے کہاوزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ برطانیہ اور کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی میں شرکت دونوں ممالک کے درمیان احترام و بااعتماد پر مبنی دوستی کی مظہر ہے،پاکستان برطانیہ کےساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔