یوم نکبہ کی یاد میں فلسطینیوں کی تقریبات منائی گئیں
مقبوضہ بیت المقدس (مشرق نیوز) 15 مئی کو رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے نکبہ کی 75 ویں سالگرہ منائی۔ اندرون اور بیرون ملک کے لاکھوں فلسطینی ہر سال 15 مئی کو یوم نکبہ یعنی قیامت کبری کے طور پرمناتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پندرہ مئی 1948 کو فلسطین کی تاریخی سرزمین پریہودی بلوائیوں نے اپنی نام نہاد ریاست کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ صہیونی ریاست ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام اور لاتعداد فلسطینی قصبوں اور بستیوں کی مسماری کے بعد عمل میں لایا گیا۔اس دن کی مناسبت سے ہرسال فلسطینی یوم نکبہ مناتے ہیں اور اس موقع پر ریلیاں اور جلوس منعقد کیے جاتے ہیں۔ فلسطینی اپنی کھوئی سرزمین میں واپسی کے عزم کو تازہ کرتے ہیں۔دوسری طرف اسرائیل اس دن کو ریاست کے یوم تاسیس کے طور پر مناتا ہے۔ گذشتہ اپریل کی 26 تاریخ کو اسرائیل نے عبرانی کیلنڈر کے مطابق ریاست کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی۔مقبوضہ مغربی کنارے سے آئے ہوئے ہزاروں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور سیاہ بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عربی اور انگریزی میں "واپسی" لکھا ہوا تھا اور ان پر ایک پرانی چابی بنائی گئی تھی۔ان میں سے بہت سے لوگوں نے سیاہ واسکٹ پہنے ہوئے تھے جن پر "نکبہ کہانی کی اصل روایت اور واپسی حق ہے۔" مظاہرے کا اختتام رام اللہ شہر کے مرکز میں ایک مرکزی جلوس کی شکل مں ہوا۔ اس کے قریب ہی فلسطینی اتھارٹی کا ہیڈ کواٹر واقع ہے۔



















