تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیاجائے : کمشنر ساہیوال، بی آئی ایس ای کا کیو آر کوڈ مانیٹرنگ کا آغاز

ساہیوال (چوہدری اشرف سے+ بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر مڈھالی روڈ پر42انچ پائپ بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو اسی ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائےگا جس کے بعد مڈھالی روڈ کی کارپیٹنگ کی جائےگی، اسی طرح ریلوے روڈ اور فریدیہ روڈ کی مرمت کا کام بھی اسی ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائےگا۔ یہ بات کمشنر آفس میں منعقدہ پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، اے سی جنرل وقاص ظفر اور سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے شرکت کی۔ کمشنر ساہیوال نے پاکپتن روڈ پر72انچ پائپ بچھانے کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسے بروقت مکمل کیا جا سکے۔ سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے بتایا کہ پاک پتن روڈ پر10کلو میٹر طویل72انچ سیوریج پائپ بچھانے کا کام اکتوبر کے آخر تک مکمل ہو جائےگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بشیر کالونی میں 18انچ پائپ بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ملتان روڈ پر کام جاری ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے پسپ پروگرام کے تحت میونسپل کارپوریشن کی گاڑیوں کےلئے پارکنگ سٹینڈز اور ورکشاپ کی تعمیر کا کام بھی فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں کمشنر شعےب اقبال سےد نے مےن مڈھالی روڈ، فتح شےر روڈ اور فرےدےہ پارک روڈ کا تفصےلی دورہ کےا اور ان جگہوں پر پسپ پروگرام کے تحت جاری کاموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لےا۔ انہوں نے پسپ حکام کو ہداےت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزےد تےز کےا جائے اور کوالٹی کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ کام کی جگہ پر سےفٹی کے اقدامات کئے جائےں تاکہ گزرنے والی ٹرےفک کے حوالے سے کسی قسم کی پرےشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دریں اثناءبورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی جانب سے کیو آر کوڈ مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا، کیو آر کوڈ مانیٹرنگ کا مقصد پیپرز کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر مانیٹرنگ کرنا ہے، کیو آر کوڈ کے استعمال سے سوالیہ پییر کو غیرقانونی طریقہ سے اوپن کرنے کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔کمشنر ساہیوال ڈویژن/چیئرمین بورڈ شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں کیوآر کوڈ مانیٹرنگ کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت اور سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر سمیت بورڈ کی متعلقہ برانچ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ ساہیوال بورڈ کے پیپرز کی فول پروف ترسیل کے لئے انٹرمیڈیٹ امتحان میں پیپرز کی ہر سطح پر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پیپر کی ترسیل کے ہر مرحلے پر ذمہ داری کو بھی فکس کیا جائے۔ کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے کیو آر کوڈ سے سوالیہ پیپرز کے بنڈل کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ شہر سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک کا نوٹس، شہریوں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، شہر سے گزرنے والی تمام ہیوی ٹریفک کو متبادل روٹ دیا جائے، کمشنر کی ہدایت۔ کمشنر آفس میں شہر سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک کو متبادل روٹ دینے کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کی جس میں ڈپٹی کمشنر اکرام الحق،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید خان لودھی اور سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بسوں اور ٹرکوں کو دن کے اوقات میں شہر میں داخلے سے روکنے کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ قابل عمل متبادل پلان تیار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان کو درپیش خطرات کو کم کیا جا سکے۔دریں اثناءڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد کمیانہ کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد، کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ صدیق کمیانہ، ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈائیرکٹر فنانس ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد علیم، سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر الیاس انجم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی سمیت عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے پر ڈاکٹر سعید احمد کمیانہ کو مبارکباد دی اور محکمہ صحت میں خدمات کی فراہمی کے لئے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعید احمد کمیانہ جیسے افسران محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور محکمے کےلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر سعید احمد کمیانہ نے بھرپور تعاون پر افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔