نارووال (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہاہے عمران نیازی نے عدلیہ کو بھی بدترین پولرائزیشن کا شکار کردیا،عمران خان کی گرفتاری پر جو کچھ ہوا اس کی منصوبہ بندی خود عمران خان نے کی تھی،نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہےجب آپ سے رسیدیں مانگی جاتی ہیں توآپ جناح ہاو¿س جلادیتے ہیں، عمران خان آپ کو جواب دینا چاہیے اور رسیدیں دینی چاہئیں، آج پاکستان ایک شدید بحران میں ہے، عمران خان نے ہرادارے کو تباہ کر دیا،پی ٹی آئی کاسوشل میڈیا من گھڑت مہم کے ذریعے ملک کو سوڈان بنانا چاہتا ہے، ملک دشمنی پر شرم آنی چاہیے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد مراد سعید نے کہا کارکنان نے ٹارگٹ اور ڈیوٹی پر پہنچ کر ٹاسک پورا کیا،پی ٹی آئی ورکرز نے جناح ہاو¿س، ایم ایم عالم کا تاریخی جہاز اور ریڈیو پاکستان جلا ڈالا، دوسروں سے رسیدیں مانگنے والے کے اپنے حساب کا وقت آیا تو رونے لگے،عمران خان نے بدترین کرپشن کی، 60 ارب کا جواب دینا پڑےگا، پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















