ساہیوال، نارکوٹکس کیسوں کی تفتیش کیلئے سپیشل کورس کا انعقاد

ساہیوال (بےورو رپورٹ) ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کے احکامات کی روشنی میں آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ریجنل ٹرینگ سنٹر آر پی او آفس ساہیوال میں نارکوٹکس کیسوں کی تفتیش کے حوالے سے 2 روزہ سپیشل کورس کا انعقاد۔ سپیشل کورس میں ریجن ہذا سے ڈی ایس پیز لیگل اور تفتیشی آفیسران نے شمولیت کی۔پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال۔اوکاڑہ اور پاکپتن کے عہدیداران اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے نمائندہ مہمان سپیکر تھے جنہوں نے کورس کے تمام شرکاءکو نارکوٹکس کیسوں میں ہونے والی ان تمام غلطیوں کے حوالے سے لیکچر دیا جن کی بنیاد پر منشیات فروش عناصر آسانی سے کورٹ سے رہا ہوجاتے ہیں۔آر پی او محبوب رشید نے اے ڈی آئی جی مہر وسیم افضال کے ہمراہ کورس کے تمام شرکاءکو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے ساتھ ساتھ ان کو سزائیں دلوانے کیلئے کیس کو مضبوط بنانا پڑےگا تاکہ انکو سخت سزائیں دلوائی جا سکیں۔پراسیکیوٹرز نے تمام انوسٹی گیشن افسران کو نارکوٹکس کیس کی تفتیش کے تمام پہلوں سے آگاہ کرتے ہوئے لیکچر دیا۔